Chapter No 14-پارہ نمبر    ‹           The Bee-16 سورت النحل         ›Ayah No-128 ایت نمبر
| اِنَّ اللّٰهَ مَعَ الَّذِیْنَ اتَّقَوْا وَّ الَّذِیْنَ هُمْ مُّحْسِنُوْنَ |
| آسان اُردو | بے شک اللہ! اُن کے ساتھ ہے جو(لوگ) تقوی کرتے ہیں اور جو لوگ (کہ) وہ اچھے کام کرتے ہیں |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | یقین رکھو کہ اللہ ان لوگوں کا ساتھی ہے جو تقوی اختیار کرتے ہیں اور جو احسان پر عمل پیرا ہیں۔ |
| ابو الاعلی مودودی | اللہ اُن لوگوں کے ساتھ ہے جو تقویٰ سے کام لیتے ہیں اور احسان پر عمل کرتے ہیں |
| احمد رضا خان | بیشک اللہ ان کے ساتھ ہے جو ڈرتے ہیں اور جو نیکیاں کرتے ہیں، |
| احمد علی | بے شک الله ان کے ساتھ ہے جو پرہیزگار ہیں اور جو نیکی کرتے ہیں |
| فتح جالندھری | کچھ شک نہیں کہ جو پرہیزگار ہیں اور جو نیکوکار ہیں خدا ان کا مددگار ہے |
| طاہر القادری | بیشک اللہ اُن لوگوں کو اپنی معیتِ (خاص) سے نوازتا ہے جو صاحبانِ تقوٰی ہوں اور وہ لوگ جو صاحبانِ اِحسان (بھی) ہوں، |
| علامہ جوادی | بیشک اللہ ان لوگوں کے ساتھ ہے جنہوں نے تقوٰی اختیار کیا ہے اور جو نیک عمل انجام دینے والے ہیں |
| ایم جوناگڑھی | یقین مانو کہ اللہ تعالیٰ پرہیزگاروں اور نیک کاروں کے ساتھ ہے |
| حسین نجفی | بے شک اللہ ان لوگوں کے ساتھ ہے جو تقویٰ اختیار کرتے ہیں اور جو (خلقِ خدا سے) حسنِ سلوک کرتے ہیں۔ |
| M.Daryabadi: | Verily Allah is with those who fear and those who are well- doers. |
| M.M.Pickthall: | Lo! Allah is with those who keep their duty unto Him and those who are doers of good. |
| Saheeh International: | Indeed, Allah is with those who fear Him and those who are doers of good. |
| Shakir: | Surely Allah is with those who guard (against evil) and those who do good (to others). |
| Yusuf Ali: | For Allah is with those who restrain themselves, and those who do good. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
واضح ایت
علمی ایت
کہ اللہ کن لوگوں کے ساتھ ہے