Chapter No 14-پارہ نمبر    ‹           The Bee-16 سورت النحل         ›Ayah No-111 ایت نمبر
| یَوْمَ تَاْتِیْ كُلُّ نَفْسٍ تُجَادِلُ عَنْ نَّفْسِهَا وَ تُوَفّٰى كُلُّ نَفْسٍ مَّا عَمِلَتْ وَ هُمْ لَا یُظْلَمُوْنَ |
| آسان اُردو | (اُس) دن جب ہر نفس(جاندار)آئے گااپنی جان کی طرف سے وکالت(بحث) کرتا ہوا اور ہر نفس کو(بدلہ) ادا کر دیا جائے گا جو اُس نے کیا ہو گا، اور وہ(اس حساب کتاب میں) ناانصافی نہیں پائیں گے. |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | یہ سب کچھ اس دن ہوگا جب ہر شخص اپنے دفاع کی باتیں کرتا ہوا آئے گا اور ہر ہر شخص کو اس کے سارے اعمال کا پورا پورا بدلہ دیا جائے گا اور لوگوں پر کوئی ظلم نہیں ہوگا۔ |
| ابو الاعلی مودودی | (اِن سب کا فیصلہ اُس دن ہوگا) جب کہ ہر متنفس اپنے ہی بچاؤ کی فکر میں لگا ہوا ہوگا اور ہر ایک کو اس کے کیے کا بدلہ پورا پورا دیا جائے گا اور کسی پر ذرہ برابر ظلم نہ ہونے پائے گا |
| احمد رضا خان | جس دن ہر جان اپنی ہی طرف جھگڑتی آئے گی اور ہر جان کو اس کا کیا پورا بھردیا جائے گا اور ان پر ظلم نہ ہوگا |
| احمد علی | ٰجس دن ہر شخص اپنے ہی لیے جھگڑتا ہو آئے گا اور ہر شخص کو اس کے عمل کا پورا بدلہ دیا جائے گا اوران پر کچھ بھی ظلم نہ ہوگا |
| فتح جالندھری | جس دن ہر متنفس اپنی طرف سے جھگڑا کرنے آئے گا۔ اور ہر شخص کو اس کے اعمال کا پورا پورا بدلہ دیا جائے گا۔ اور کسی کا نقصان نہیں کیا جائے گا |
| طاہر القادری | وہ دن (یاد کریں) جب ہر شخص محض اپنی جان کی طرف سے (دفاع کے لئے) جھگڑتا ہوا حاضر ہوگا اور ہر جان کو جو کچھ اس نے کیا ہوگا اس کا پورا پورا بدلہ دیا جائے گا اور ان پر کوئی ظلم نہیں کیا جائے گا، |
| علامہ جوادی | قیامت کا دن وہ دن ہوگا جب ہر انسان اپنے نفس کی طرف سے دفاع کرنے کے لئے حاضر ہوگا اور نفس کو اس کے عمل کا پورا پورا بدلہ دیا جائے گا اور کسی پر ظلم نہیں کیا جائے گا |
| ایم جوناگڑھی | جس دن ہر شخص اپنی ذات کے لیے لڑتا جھگڑتا آئے اور ہر شخص کو اس کے کیے ہوئے اعمال کا پورا بدلہ دیا جائے گا اور لوگوں پر (مطلقاً) ﻇلم نہ کیا جائے گا |
| حسین نجفی | (اس دن کو یاد کرو) جس دن ہر شخص اپنی ذات کی خاطر جھگڑا کرتا ہوا آئے گا اور ہر شخص کو اس کے عمل کا پورا پورا بدلہ دیا جائے گا اور ان پر (کسی طرح بھی) کوئی ظلم نہیں کیا جائے گا۔ |
| M.Daryabadi: | Beware a Day whereon each soul will come pleading for itself, and each soul will be paid in full that which it hath wrought, and they shall not be wronged. |
| M.M.Pickthall: | On the Day when every soul will come pleading for itself, and every soul will be repaid what it did, and they will not be wronged. |
| Saheeh International: | On the Day when every soul will come disputing for itself, and every soul will be fully compensated for what it did, and they will not be wronged. |
| Shakir: | (Remember) the day when every soul shall come, pleading for itself and every soul shall be paid in full what it has done, and they shall not be dealt with unjustly. |
| Yusuf Ali: | One Day every soul will come up struggling for itself, and every soul will be recompensed (fully) for all its actions, and none will be unjustly dealt with. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
منفرد ایت ہے یعنی ایک الگ بات شروعے ہوئی ہے
یہ قیامت کے دن کا ذکر ہے ہر کوئی اپنی ہی وکالت کرے گااپنے اپ کا ذمہ دار ہوگا