Chapter No 14-پارہ نمبر    ‹           Al-Hijr-15 سورت الحجر         ›Ayah No-99 ایت نمبر
| وَ اعْبُدْ رَبَّكَ حَتّٰى یَاْتِیَكَ الْیَقِیْنُ |
| آسان اُردو | اور اپنے رب کی عبادت کریں حتی کہ آپؐ کو یقین (یعنی موت) آ جائے |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اور اپنے پروردگار کی عبادت کرتے رہو، یہاں تک کہ تم پر وہ چیز آجائے جس کا آنا یقینی ہے۔ |
| ابو الاعلی مودودی | اور اُس آخری گھڑی تک اپنے رب کی بندگی کرتے رہو جس کا آنا یقینی ہے |
| احمد رضا خان | اور مرتے دم تک اپنے رب کی عبادت میں رہو، |
| احمد علی | اور اپنے رب کی عبادت کرتے رہو یہاں تک کہ تمہیں موت آجائے |
| فتح جالندھری | اور اپنے پروردگار کی عبادت کئے جاؤ یہاں تک کہ تمہاری موت (کا وقت) آجائے |
| طاہر القادری | اور اپنے رب کی عبادت کرتے رہیں یہاں تک کہ آپ کو (آپ کی شان کے لائق) مقامِ یقین مل جائے (یعنی انشراحِ کامل نصیب ہو جائے یا لمحۂ وصالِ حق)، |
| علامہ جوادی | اور اس وقت تک اپنے رب کی عبادت کرتے رہئے جب تک کہ موت نہ آجائے |
| ایم جوناگڑھی | اور اپنے رب کی عبادت کرتے رہیں یہاں تک کہ آپ کو موت آجائے |
| حسین نجفی | اور اس وقت تک برابر اپنے پروردگار کی عبادت کرتے رہیں جب تک کہ تمہارے پاس موت نہ آجائے۔ |
| M.Daryabadi: | And worship thy Lord until there cometh unto thee the certainty. |
| M.M.Pickthall: | And serve thy Lord till the Inevitable cometh unto thee. |
| Saheeh International: | And worship your Lord until there comes to you the certainty (death). |
| Shakir: | And serve your Lord until there comes to you that which is certain. |
| Yusuf Ali: | And serve thy Lord until there come unto thee the Hour that is Certain. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
آیت کا پچھلی آیت یا آیات سے تسلسل ہے یعنی ایک عنوان یا بات ہے جو کہ تسلسل سے ہو رہی ہے
محکم: ایک ایسی ایت جس میں کوئی چیز کرنے یہ نہ کرنے کا حکم ہوتا ہے.کوئی ایت پوری کی پوری محکم ہو سکتی ہے یا مذکورہ ایت کا کوئی حصہ محکم ہو سکتا ہے