Chapter No 13-پارہ نمبر    ‹           Abraham-14 سورت ابراہیم         ›Ayah No-4 ایت نمبر
| وَ مَاۤ اَرْسَلْنَا مِنْ رَّسُوْلٍ اِلَّا بِلِسَانِ قَوْمِهٖ لِیُبَیِّنَ لَهُمْ١ؕ فَیُضِلُّ اللّٰهُ مَنْ یَّشَآءُ وَ یَهْدِیْ مَنْ یَّشَآءُ١ؕ وَ هُوَ الْعَزِیْزُ الْحَكِیْمُ |
| آسان اُردو | اور ہم نے نہیں بھیجا کوئی رسول ماسوائے اُس(رسول)کی قوم کی زبان سے(بولنے والا) تاکہ وہ(رسول) اُن (لوگوں) کو (پیغام) واضح کر سکے. پھر اللہ گمراہ کر دیتا ہے جس کو چاہتا ہے، اور وہ ہدایت دے دیتا ہے جس کو چاہتا ہے.اوروہ طاقتور عقلمند ہے |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اور ہم نے جب بھی کوئی رسول بھیجا، خود اس کی قوم کی زبان میں بھیجا تاکہ وہ ان کے سامنے حق کو اچھی طرح واضح کرسکے۔ پھر اللہ جس کو چاہتا ہے گمراہ کردیتا ہے، اور جس کو چاہتا ہے، ہدایت دے دیتا ہے۔ اور وہی ہے جس کا اقتدار بھی کامل ہے، جس کی حکمت بھی کامل۔ |
| ابو الاعلی مودودی | ہم نے اپنا پیغام دینے کے لیے جب کبھی کوئی رسول بھیجا ہے، اُس نے اپنی قوم ہی کی زبان میں پیغام دیا ہے تاکہ وہ انہیں اچھی طرح کھول کر بات سمجھائے پھر اللہ جسے چاہتا ہے بھٹکا دیتا ہے اور جسے چاہتا ہے ہدایت بخشتا ہے، وہ بالا دست اور حکیم ہے |
| احمد رضا خان | اور ہم نے ہر رسول اس کی قوم ہی کی زبان میں بھیجا کہ وہ انہیں صاف بتائے پھراللہ گمراہ کرتا ہے جسے چاہے اور وہ راہ دکھاتا ہے جسے چاہے، اور وہی عزت و حکمت والا ہے، |
| احمد علی | اور ہم نے ہر پیغمبر کو اس کی قوم کی زبان میں پیغمبر بنا کر بھیجا ہے تاکہ انہیں سمجھا سکے پھر الله جسے چاہتا ہے گمراہ کرتا ہے اور جسے چاہتا ہے ہدایت دیتا ہے اوروہ غالب حکمت والا ہے |
| فتح جالندھری | اور ہم نے کوئی پیغمبر نہیں بھیجا مگر اپنی قوم کی زبان بولتا تھا تاکہ انہیں (احکام خدا) کھول کھول کر بتا دے۔ پھر خدا جسے چاہتا ہے گمراہ کرتا ہے اور جسے چاہتا ہے ہدایت دیتا ہے اور وہ غالب (اور) حکمت والا ہے |
| طاہر القادری | اور ہم نے کسی رسول کو نہیں بھیجا مگر اپنی قوم کی زبان کے ساتھ تاکہ وہ ان کے لئے (پیغامِ حق) خوب واضح کر سکے، پھر اﷲ جسے چاہتا ہے گمراہ ٹھہرا دیتا ہے اور جسے چاہتا ہے ہدایت بخشتا ہے، اور وہ غالب حکمت والا ہے، |
| علامہ جوادی | اور ہم نے جس رسول کو بھی بھیجا اسی کی قوم کی زبان کے ساتھ بھیجا تاکہ وہ لوگوں پر باتوں کو واضح کرسکے اس کے بعد خدا جس کو چاہتا ہے گمراہی میں چھوڑ دیتا ہے اور جس کو چاہتا ہے ہدایت دے دیتا ہے وہ صاحب هعزّت بھی ہے اور صاحبِ حکمت بھی |
| ایم جوناگڑھی | ہم نے ہر ہر نبی کو اس کی قومی زبان میں ہی بھیجا ہے تاکہ ان کے سامنے وضاحت سے بیان کر دے۔ اب اللہ جسے چاہے گمراه کر دے، اور جسے چاہے راه دکھا دے، وه غلبہ اور حکمت واﻻ ہے |
| حسین نجفی | اور ہم نے (دنیا میں) جب بھی کوئی رسول بھیجا ہے تو اس کی قوم کی زبان میں تاکہ وہ ان کیلئے (پیغامِ خداوندی) کھول کر بیان کرے پس اللہ جسے چاہتا ہے (توفیق سلب کرکے) گمراہی میں چھوڑ دیتا ہے اور جسے چاہتا ہے ہدایت دے دیتا ہے وہ (سب پر) غالب ہے، بڑا حکمت والا ہے۔ |
| M.Daryabadi: | And We sent not an apostle but with the speech of his people that he might expound unto them. Then Allah sendeth astray whomsoever He will, and guideth whomsoever He will. And He is the Mighty, the Wise. |
| M.M.Pickthall: | And We never sent a messenger save with the language of his folk, that he might make (the message) clear for them. Then Allah sendeth whom He will astray, and guideth whom He will. He is the Mighty, the Wise. |
| Saheeh International: | And We did not send any messenger except [speaking] in the language of his people to state clearly for them, and Allah sends astray [thereby] whom He wills and guides whom He wills. And He is the Exalted in Might, the Wise. |
| Shakir: | And We did not send any apostle but with the language of his people, so that he might explain to them clearly; then Allah makes whom He pleases err and He guides whom He pleases and He is the Mighty, the Wise. |
| Yusuf Ali: | We sent not a messenger except (to teach) in the language of his (own) people, in order to make (things) clear to them. Now Allah leaves straying those whom He pleases and guides whom He pleases: and He is Exalted in power, full of Wisdom. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
منفرد یا الگ آیت:جس کا پچھلی ایت یا آیات سے کوئی تسلسل نہیں۔ ایک الگ بات یا موضوع کے بارے میں ہے
اللہ باری تعالی کا رسولوں کے بارے میں طریقہ
علمی ایت: بنیادی طور پر اس ایت سے انسان کے علم میں اضافہ ہوتا ہے۔ ایت کا کچھ حصہ محکم یا متاشبہ ہو بھی یا نہیں بھی ہو سکتا۔
جو بھی رسول آیا وہ اپنی قوم کی بولی جانی والی زبان میں ہی اللہ کا پیغام لے کر آیا۔ جب اُس رسول نے واضح طور پر وہ پیغام دے دیا تو پھر اللہ کی مرضی کہ کس کو ہدایت دے
محکم: یعنی کہ جس میں کوئی حکم دیا جا رہا ہے