Chapter No 13-پارہ نمبر    ‹           Abraham-14 سورت ابراہیم         ›Ayah No-29 ایت نمبر
| جَهَنَّمَ١ۚ یَصْلَوْنَهَا١ؕ وَ بِئْسَ الْقَرَارُ |
| آسان اُردو | جہنم (میں). وہ اس میں جلیں گے اور (جہنم)بُرا ٹھکانہ ہے |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | جس کا نام جہنم ہے ؟ وہ اس میں جلیں گے، اور وہ بہت برا ٹھکانا ہے۔ |
| ابو الاعلی مودودی | یعنی جہنم، جس میں وہ جھلسے جائیں گے اور وہ بد ترین جائے قرار ہے |
| احمد رضا خان | وہ جو دوزخ ہے اس کے اندر جائیں گے، اور کیا ہی بری ٹھہرنے کی جگہ، |
| احمد علی | جو دوزخ ہے اس میں داخل ہوں گے اور وہ برا ٹھکانا ہے |
| فتح جالندھری | (وہ گھر) دوزخ ہے۔ (سب ناشکرے) اس میں داخل ہوں گے۔ اور وہ برا ٹھکانہ ہے |
| طاہر القادری | (وہ) دوزخ ہے جس میں جھونکے جائیں گے، اور وہ برا ٹھکانا ہے، |
| علامہ جوادی | وہ جہنم ّجس میں سب واصل ہوں گے اور وہ بدترین قرار گاہ ہے |
| ایم جوناگڑھی | یعنی دوزخ میں جس میں یہ سب جائیں گے، جو بدترین ٹھکانا ہے |
| حسین نجفی | جس میں وہ داخل ہوں گے اور وہ (کیسا) برا ٹھکانا ہے۔ |
| M.Daryabadi: | Hell, wherein they shall roast. How ill is the settlement! |
| M.M.Pickthall: | (Even to) hell? They are exposed thereto. A hapless end! |
| Saheeh International: | [It is] Hell, which they will [enter to] burn, and wretched is the settlement. |
| Shakir: | (Into j hell? They shall enter into it and an evil place it is to settle in. |
| Yusuf Ali: | Into Hell? They will burn therein,- an evil place to stay in! |
آیت کے متعلق اہم نقاط
آیت کا پچھلی آیت یا آیات سے تسلسل ہے
علمی ایت: ایک ایسی ایت جس میں کوئی حکم نہیں ہوتا یعنی ایسی ایت محکم نہیں ہوتی ہے اور کسی اور ایت سے
متاشبہ ہو بھی سکتی ہے یا نہیں ہو سکتی۔ بنیادی طور پر اس ایت سے انسان کے علم میں اضافہ ہوتا ہے۔
ظالمین کا انجام جہنم