Chapter No 13-پارہ نمبر    ‹           Abraham-14 سورت ابراہیم         ›Ayah No-2 ایت نمبر
| اللّٰهِ الَّذِیْ لَهٗ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ مَا فِی الْاَرْضِ١ؕ وَ وَیْلٌ لِّلْكٰفِرِیْنَ مِنْ عَذَابٍ شَدِیْدِۙ |
| آسان اُردو | اللہ جو ہے،اُسی کا ہے جو آسمانوں میں ہے اورجو زمین میں ہے. اور کافرین کے لیے ایک شدید عذاب سے خرابی ہے؛ |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | وہ اللہ کہ آسمانوں اور زمین میں جو کچھ ہے، اسی کی ملکیت ہے۔ اور افسوس ہے ان لوگوں پر جو حق کا انکار کرتے ہیں، کیونکہ انہیں سخت عذاب ہونے والا ہے۔ |
| ابو الاعلی مودودی | اور زمین اور آسمانوں کی ساری موجودات کا مالک ہے اور سخت تباہ کن سزا ہے قبول حق سے انکار کرنے والوں کے لیے |
| احمد رضا خان | اللہ کہ اسی کا ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں اور کافروں کی خرابی ہے ایک سخت عذاب سے |
| احمد علی | یعنی الله جس کے لیے ہے جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے اور کافروں پر افسوس کہ انہیں سخت عذاب ہونا ہے |
| فتح جالندھری | وہ خدا کہ جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے سب اسی کا ہے۔ اور کافروں کے لیے عذاب سخت (کی وجہ) سے خرابی ہے |
| طاہر القادری | وہ اﷲ کہ جو کچھ آسمانوں میں اور جو کچھ زمین میں ہے (سب) اسی کا ہے، اور کفّار کے لئے سخت عذاب کے باعث بربادی ہے، |
| علامہ جوادی | وہ اللہ وہ ہے جس کے لئے زمین و آسمان کی ہر شے ہے اور کافروں کے لئے تو سخت ترین اور افسوس ناک عذاب ہے |
| ایم جوناگڑھی | جس اللہ کا ہے جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے۔ اور کافروں کے لئے تو سخت عذاب کی خرابی ہے |
| حسین نجفی | وہ اللہ کہ جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے سب اسی کا ہے اور تباہی و بربادی ہے سخت عذاب کی وجہ سے ان کافروں کیلئے۔ |
| M.Daryabadi: | Allah, whose is that which is in the heavens and that which is in the earth; and woe be unto the infidels because of a torment severe |
| M.M.Pickthall: | Allah, unto Whom belongeth whatsoever is in the heavens and whatsoever is in the earth. And woe unto the disbelievers from an awful doom; |
| Saheeh International: | Allah, to whom belongs whatever is in the heavens and whatever is on the earth. And woe to the disbelievers from a severe punishment |
| Shakir: | (Of) Allah, Whose is whatever is in the heavens and whatever Is in the earth; and woe to the unbelievers on account of the severe chastisement, |
| Yusuf Ali: | Of Allah, to Whom do belong all things in the heavens and on earth! But alas for the Unbelievers for a terrible penalty (their Unfaith will bring them)!- |
آیت کے متعلق اہم نقاط
آیت کا پچھلی آیت یا آیات سے تسلسل ہے
واضح ایت: جو کہ بالکل واضح ہے
علمی ایت: ایک ایسی ایت جس میں کوئی حکم نہیں، صرف انسان کے علم کے لیے ہے۔ یہ ایت نہ محکم ہے نہ متاشبہ ہے
ہر چیز اس کائنات میں اللہ پروردگار کی ہی ہے
اس ایت میں کافرین سے مراد وہ لوگ جو کہ اس حقیقت سے انکاری ہیں کہ اللہ نے کتاب نازل کی اور جو کچھ پچھلی اور اس ایت میں لکھا گیا ہے