Chapter No 13-پارہ نمبر    ‹           Abraham-14 سورت ابراہیم         ›Ayah No-16 ایت نمبر
| مِّنْ وَّرَآئِهٖ جَهَنَّمُ وَ یُسْقٰى مِنْ مَّآءٍ صَدِیْدٍۙ |
| آسان اُردو | جہنم اُس (ظالم، سرکش)کے پیچھے ہے اور اُس کو پیپ کاپانی پلایا جائے گا |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اس کے آگے جہنم ہے اور (وہاں) اسے پیپ کا پانی پلایا جائے گا۔ |
| ابو الاعلی مودودی | پھر اس کے بعد آگے اس کے لیے جہنم ہے وہاں اُسے کچ لہو کا سا پانی پینے کو دیا جائے گا |
| احمد رضا خان | جہنم اس کے پیچھے لگی اور اسے پیپ کا پانی پلایا جائے گا، |
| احمد علی | اوراس کے پیچھے دوزخ ہے اور اسے پیپ کا پانی پلایا جائے گا |
| فتح جالندھری | اس کے پیچھے دوزخ ہے اور اسے پیپ کا پانی پلایا جائے گا |
| طاہر القادری | اس (بربادی) کے پیچھے (پھر) جہنم ہے اور اسے پیپ کا پانی پلایا جائے گا، |
| علامہ جوادی | ان کے پیچھے جہّنم ہے اور انہیں پیپ دار پانی پلایا جائے گا |
| ایم جوناگڑھی | اس کے سامنے دوزخ ہے جہاں وه پیﭗ کا پانی پلایا جائے گا |
| حسین نجفی | اس (نامرادی) کے پیچھے جہنم ہے اور اسے کچ لہو قسم کا پانی پلایا جائے گا۔ |
| M.Daryabadi: | Behind him is Hell, and he shall be made to drink of fetid water. |
| M.M.Pickthall: | Hell is before him, and he is made to drink a festering water, |
| Saheeh International: | Before him is Hell, and he will be given a drink of purulent water. |
| Shakir: | Hell is before him and he shall be given to drink of festering water: |
| Yusuf Ali: | In front of such a one is Hell, and he is given, for drink, boiling fetid water. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
آیت کا پچھلی آیت یا آیات سے تسلسل ہے یعنی ایک عنوان یا بات ہے جو کہ تسلسل سے ہو رہی ہے
گذشتہ دور کے لوگوں میں سے ہر ظالم اور سرکش کے بارے میں
اس کا انجام