اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 13-پارہ نمبر            The Thunder-13 سورت الرعد         Ayah No-9 ایت نمبر

عٰلِمُ الْغَیْبِ وَ الشَّهَادَةِ الْكَبِیْرُ الْمُتَعَالِ
آسان اُردو وہ (اللہ) غیب اور ظاہر(حاضر) کو جانتا ہے، بہت ہی عظیم اعلی شان ہے
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی وہ غائب و حاضر تمام باتوں کا جاننے والا ہے، اس کی ذات بہت بڑی ہے، اس کی شان بہت اونچی۔
ابو الاعلی مودودی وہ پوشیدہ اور ظاہر، ہر چیز کا عالم ہے وہ بزرگ ہے اور ہر حال میں بالا تر رہنے والا ہے
احمد رضا خان ہر چھپے اور کھلے کا جاننے والا سب سے بڑا بلندی والا
احمد علی پوشیدہ اور ظاہر کا جاننے والا ہے سب سے بڑا بلند مرتبہ ہے
فتح جالندھری وہ دانائے نہاں وآشکار ہے سب سے بزرگ (اور) عالی رتبہ ہے
طاہر القادری > وہ ہر نہاں اور عیاں کو جاننے والا ہے سب سے برتر (اور) اعلیٰ رتبہ والا ہے،
علامہ جوادی وہ غائب و حاضر سب کا جاننے والا بزرگ و بالاتر ہے
ایم جوناگڑھی ﻇاہر وپوشیده کا وه عالم ہے (سب سے) بڑا اور (سب سے) بلند وباﻻ
حسین نجفی وہ ہر پوشیدہ اور ظاہر سب چیزوں کا جاننے والا ہے وہ بزرگ ہے (اور) عالی شان ہے۔
=========================================
M.Daryabadi: Knower of the hidden and the manifest! the Great! the Exalted.
M.M.Pickthall: He is the Knower of the Invisible and the Visible, the Great, the High Exalted.
Saheeh International: [He is] Knower of the unseen and the witnessed, the Grand, the Exalted.
Shakir: The knower of the unseen and the seen, the Great, the Most High.
Yusuf Ali: He knoweth the unseen and that which is open: He is the Great, the Most High.
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
اللہ باری تعالی کی شان