اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 13-پارہ نمبر            The Thunder-13 سورت الرعد         Ayah No-29 ایت نمبر

اَلَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ طُوْبٰى لَهُمْ وَ حُسْنُ مَاٰبٍ
آسان اُردو جو لوگ ایمان لاتے ہیں اور نیک اعمال کرتے ہیں: اُن کے لیے خوشی اور اچھا ٹھکانہ ہے
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی (غرض) جو لوگ ایمان لائے ہیں اور جنہوں نے نیک عمل کیے ہیں، ان کے حصے میں خوش حالی بھی ہے اور بہترین انجام بھی۔
ابو الاعلی مودودی پھر جن لوگوں نے دعوت حق کو مانا اور نیک عمل کیے وہ خوش نصیب ہیں اور ان کے لیے اچھا انجام ہے
احمد رضا خان وہ جو ایمان لائے اور اچھے کام کیے ان کو خوشی ہے اور اچھا انجام
احمد علی جو لوگ ایمان لائے او راچھے کام کیے ان کے لیے خوشخبری اور اچھا ٹھکانا ہے
فتح جالندھری جو لوگ ایمان لائے اور عمل نیک کئے ان کے لیے خوشحالی اور عمدہ ٹھکانہ ہے
طاہر القادری > جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے ان کے لئے (آخرت میں) عیش و مسرت ہے اور عمدہ ٹھکانا ہے،
علامہ جوادی جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے نیک اعمال کئے ان کے لئے بہترین جگہ (بہشت)اور بہترین بازگشت ہے
ایم جوناگڑھی جو لوگ ایمان ﻻئے اور جنہوں نے نیک کام بھی کئے ان کے لئے خوشحالی ہے اور بہترین ٹھکانا
حسین نجفی جو لوگ ایمان لائے اور نیک کام کئے ان کے لئے خوش حالی اور خوش انجامی ہے۔
=========================================
M.Daryabadi: Those who believe and work righteous works, for them is bliss and a happy resort.
M.M.Pickthall: Those who believe and do right: Joy is for them, and bliss (their) journey's end.
Saheeh International: Those who have believed and done righteous deeds - a good state is theirs and a good return.
Shakir: (As for) those who believe and do good, a good final state shall be theirs and a goodly return.
Yusuf Ali: "For those who believe and work righteousness, is (every) blessedness, and a beautiful place of (final) return."
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

منفرد یا الگ آیت: ایک الگ بات یا موضوع کے بارے میں ہے
ایمان اور نیک اعمال کرنے والے