Chapter No 13-پارہ نمبر    ‹           Joseph-12 سورت یوسف         ›Ayah No-57 ایت نمبر
| وَ لَاَجْرُ الْاٰخِرَةِ خَیْرٌ لِّلَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ كَانُوْا یَتَّقُوْنَ۠ |
| آسان اُردو | اور واقعی آخرت کا اجر اُن( لوگوں)کے لیے بہتر ہے جو ایمان لاتے ہیں اور تقوی کرتے (یعنی برائیوں سے بچے رہتے )ہیں |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اور آخرت کا جو اجر ہے وہ ان لوگوں کے لیے کہیں زیادہ بہتر ہے جو ایمان لاتے اور تقوی پر کاربند رہتے ہیں |
| ابو الاعلی مودودی | اور آخرت کا اجر اُن لوگو ں کے لیے زیادہ بہتر ہے جو ایمان لے آئے اور خدا ترسی کے ساتھ کام کرتے رہے |
| احمد رضا خان | اور بیشک آخرت کا ثواب ان کے لیے بہتر جو ایمان لائے اور پرہیزگار رہے |
| احمد علی | اور آخرت کا ثواب ان کے لیے بہتر ہے جو ایمان لائے اور پرہیزگاری میں رہے |
| فتح جالندھری | اور جو لوگ ایمان لائے اور ڈرتے رہے ان کے لیے آخرت کا اجر بہت بہتر ہے |
| طاہر القادری | > اور یقیناً آخرت کا اجر ان لوگوں کے لئے بہتر ہے جو ایمان لائے اور روشِ تقوٰی پر گامزن رہے، |
| علامہ جوادی | اور آخرت کا اجر تو ان لوگوں کے لئے بہترین ہے جو صاحبانِ ایمان ہیں اور خدا سے ڈرنے والے ہیں |
| ایم جوناگڑھی | یقیناً ایمان داروں اور پرہیز گاروں کا اخروی اجر بہت ہی بہتر ہے |
| حسین نجفی | اور البتہ جو لوگ ایمان لائے اور تقویٰ اختیار کیا ان کے لئے آخرت کا اجر و ثواب یقیناً (اس سے) بہتر ہے۔ |
| M.Daryabadi: | And surely the hire of the Here after is better for those who believe and ever fear. |
| M.M.Pickthall: | And the reward of the Hereafter is better, for those who believe and ward off (evil). |
| Saheeh International: | And the reward of the Hereafter is better for those who believed and were fearing Allah. |
| Shakir: | And certainly the reward of the hereafter is much better for those who believe and guard (against evil). |
| Yusuf Ali: | But verily the reward of the Hereafter is the best, for those who believe, and are constant in righteousness. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
آیت کا پچھلی آیت یا آیات سے تسلسل ہے یعنی ایک عنوان یا بات ہے جو کہ تسلسل سے ہو رہی ہے
یوسف ؑ کا قصہ
تاریخی ایت