Chapter No 12-پارہ نمبر    ‹           Joseph-12 سورت یوسف         ›Ayah No-44 ایت نمبر
| قَالُوْۤا اَضْغَاثُ اَحْلَامٍ١ۚ وَ مَا نَحْنُ بِتَاْوِیْلِ الْاَحْلَامِ بِعٰلِمِیْنَ |
| آسان اُردو | اُنہوں نے کہا: (کیا ہی) اُلجھے ہوئے خواب ہیں! اور ہم خوابوں کی تاویل (مطلب) کے جاننے والے نہیں ہیں |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | انہوں نے کہا کہ : یہ پریشان قسم کے خیالات (معلوم ہوتے) ہیں، اور ہم خوابوں کی تعبیر کے علم سے واقف (بھی) نہیں۔ |
| ابو الاعلی مودودی | > لوگوں نے کہا "یہ تو پریشان خوابوں کی باتیں ہیں اور ہم اس طرح کے خوابوں کا مطلب نہیں جانتے" |
| احمد رضا خان | > بولے پریشان خوابیں ہیں اور ہم خواب کی تعبیر نہیں جانتے، |
| احمد علی | انہوں نے کہا یہ خیالی خواب ہیں اور ہم ایسے خوابوں کی تعبیر نہیں جانتے |
| فتح جالندھری | انہوں نے کہا یہ تو پریشان سے خواب ہیں۔ اور ہمیں ایسے خوابوں کی تعبیر نہیں آتی |
| طاہر القادری | > انہوں نے کہا: (یہ) پریشاں خوابیں ہیں، اور ہم پریشاں خوابوں کی تعبیر نہیں جانتے، |
| علامہ جوادی | ان لوگوں نے کہا کہ یہ تو ایک خوابِ پریشاں ہے اور ہم ایسے خوابوں کی تاویل سے باخبر نہیں ہیں |
| ایم جوناگڑھی | انہوں نے جواب دیا کہ یہ تو اڑتے اڑاتے پریشان خواب ہیں اور ایسے شوریده پریشان خوابوں کی تعبیر جاننے والے ہم نہیں |
| حسین نجفی | انہوں نے کہا یہ تو پریشان خواب و خیالات ہیں (جن کی کوئی خاص تعبیر نہیں ہوتی) اور ہم خوابہائے پریشان کی تعبیر نہیں جانتے۔ |
| M.Daryabadi: | They said: medleys of dreams! and in the interpretation of dreams we are not skilled. |
| M.M.Pickthall: | They answered: Jumbled dreams! And we are not knowing in the interpretation of dreams. |
| Saheeh International: | They said, "[It is but] a mixture of false dreams, and we are not learned in the interpretation of dreams." |
| Shakir: | They said: Confused dreams, and we do not know the interpretation of dreams. |
| Yusuf Ali: | They said: "A confused medley of dreams: and we are not skilled in the interpretation of dreams." |
آیت کے متعلق اہم نقاط
آیت کا پچھلی آیت یا آیات سے تسلسل ہے یعنی ایک عنوان یا بات ہے جو کہ تسلسل سے ہو رہی ہے
یوسف ؑ کا قصہ
تاریخی ایت