اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 13-پارہ نمبر              Joseph-12 سورت یوسف         Ayah No-103 ایت نمبر

وَ مَاۤ اَكْثَرُ النَّاسِ وَ لَوْ حَرَصْتَ بِمُؤْمِنِیْنَ
آسان اُردو اور اکثر لوگ ایمان نہیں لائیں گے، اور اگرچہ آپؐ( جتنی بھی) خواہش (کوشش) کر لیں
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی اس کے باوجود اکثر لوگ ایمان لانے والے نہیں ہیں، چاہے تمہارا کیسا ہی دل چاہتا ہو۔
ابو الاعلی مودودی مگر تم خواہ کتنا ہی چاہو اِن میں سے اکثر لوگ مان کر دینے والے نہیں ہیں
احمد رضا خان > اور اکثر آدمی تم کتنا ہی چاہو ایمان نہ لائیں گے،
احمد علی اور اکثر لوگ ایمان لانے والے نہیں خواہ تو کتنا ہی چاہے
فتح جالندھری اور بہت سے آدمی گو تم (کتنی ہی) خواہش کرو ایمان لانے والے نہیں ہیں
طاہر القادری > اور اکثر لوگ ایمان لانے والے نہیں ہیں اگرچہ آپ (کتنی ہی) خواہش کریں،
علامہ جوادی اور آپ کسی قدر کیوں نہ چاہیں انسانوں کی اکثریت ایمان لانے والی نہیں ہے
ایم جوناگڑھی گو آپ لاکھ چاہیں لیکن اکثر لوگ ایمان دار نہ ہوں گے
حسین نجفی اور آپ کتنا ہی حرص کریں (اور کتنا ہی چاہیں) مگر اکثر لوگ ایمان نہیں لائیں گے۔
=========================================
M.Daryabadi: And most of the people, though thou desiredest ardently, are not going to be believers.
M.M.Pickthall: And though thou try much, most men will not believe.
Saheeh International: And most of the people, although you strive [for it], are not believers.
Shakir: And most men will not believe though you desire it eagerly.
Yusuf Ali: Yet no faith will the greater part of mankind have, however ardently thou dost desire it.
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

آیت کا پچھلی آیت یا آیات سے تسلسل ہے یعنی ایک عنوان یا بات ہے جو کہ تسلسل سے ہو رہی ہے
یوسف ؑ کا قصہ
تاریخی ایت