Chapter No 12-پارہ نمبر    ‹             Hud-11 سورت ھود         ›Ayah No-71 ایت نمبر
| وَ امْرَاَتُهٗ قَآئِمَةٌ فَضَحِكَتْ فَبَشَّرْنٰهَا بِاِسْحٰقَ١ۙ وَ مِنْ وَّرَآءِ اِسْحٰقَ یَعْقُوْبَ |
| آسان اُردو | اور اُس (ابراہیم ؑ) کی بیوی ( پاس) کھڑی تھی ہنس پڑی پھر (جب)ہم نے اُس (بیوی) کو اسحاق ؑ، اور اسحاق ؑ کے بعد یعقوب ؑ کی خوشخبری دی |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اور ابراہیم کی بیوی کھڑی ہوئی تھیں، وہ ہنس پڑیں، تو ہم نے انہیں (دوبارہ) اسحاق کی، اور اسحاق کے بعد یعقوب کی پیدائش کی خوشخبری دی۔ |
| ابو الاعلی مودودی | ابراہیمؑ کی بیوی بھی کھڑی ہوئی تھی وہ یہ سن کر ہنس دی پھر ہم نے اس کو اسحاقؑ کی اور اسحاقؑ کے بعد یعقوب کی خوشخبری دی |
| احمد رضا خان | اور اس کی بی بی کھڑی تھی وہ ہنسنے لگی تو ہم نے اسے اسحاق کی خوشخبری دی اور اسحاق کے پیچھے یعقوب کی |
| احمد علی | اور اس کی عورت کھڑی تھی تب وہ ہنس پڑی پھر ہم نے اسے اسحاق کے پیدا ہونے کی خوشخبری دی اور اسحاق کے بعد یعقوب کی |
| فتح جالندھری | اور ابراہیم کی بیوی (جو پاس) کھڑی تھی، ہنس پڑی تو ہم نے اس کو اسحاق کی اور اسحاق کے بعد یعقوب کی خوشخبری دی |
| طاہر القادری | اور ان کی اہلیہ (سارہ پاس ہی) کھڑی تھیں تو وہ ہنس پڑیں، سو ہم نے ان (کی زوجہ) کو اسحاق (علیہ السلام) کی اور اسحاق (علیہ السلام) کے بعد یعقوب (علیہ السلام) کی بشارت دی، |
| علامہ جوادی | ابراہیم کی زوجہ اسی جگہ کھڑی تھیں یہ سن کر ہنس پڑیں تو ہم نے انہیں اسحاق کی بشارت دے دی اور اسحاق کے بعد پھر یعقوب کی بشارت دی |
| ایم جوناگڑھی | اس کی بیوی جو کھڑی ہوئی تھی وه ہنس پڑی، تو ہم نے اسے اسحاق کی اور اسحاق کے پیچھے یعقوب کی خوشخبری دی |
| حسین نجفی | اور ان کی بیوی (سارہ) پاس کھڑی ہوئی تھیں وہ ہنس پڑیں بس ہم نے انہیں اسحاق کی خوشخبری دی اور اسحاق کے بعد یعقوب(ع) کی۔ |
| M.Daryabadi: | And his wife was standing. she laughed. Then We gave her the glad tidings of Is'haq, and after Is'haq, Ya'qub. |
| M.M.Pickthall: | And his wife, standing by laughed when We gave her good tidings (of the birth) of Isaac, and, after Isaac, of Jacob. |
| Saheeh International: | And his Wife was standing, and she smiled. Then We gave her good tidings of Isaac and after Isaac, Jacob. |
| Shakir: | And his wife was standing (by), so she laughed, then We gave her the good news of Ishaq and after Ishaq of (a son's son) Yaqoub. |
| Yusuf Ali: | And his wife was standing (there), and she laughed: But we gave her glad tidings of Isaac, and after him, of Jacob. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
آیت کا پچھلی آیت یا آیات سے تسلسل ہے یعنی ایک عنوان یا بات ہے جو کہ تسلسل سے ہو رہی ہے
تاریخی ایت ہے
ابراہیم ؑ کے پاس فرشتوں کا آنا