اُردو عربی انڈکس   Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 12-پارہ نمبر                Hud-11 سورت ھود         Ayah No-11 ایت نمبر

اِلَّا الَّذِیْنَ صَبَرُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ١ؕ اُولٰٓئِكَ لَهُمْ مَّغْفِرَةٌ وَّ اَجْرٌ كَبِیْرٌ
آسان اُردو ماسوائے اُن( لوگوں) کے جو (ﷲ کی رضا پر) صبر اور نیک اعمال کرتے ہیں یہی ( لو گ )ہیں اُن کے لیے مغفرت اور ایک بہت بڑا اجر ہے
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی ہاں ! مگر جو لوگ صبر سے کام لیتے ہیں، اور نیک عمل کرتے ہیں وہ ایسے نہیں ہیں، ان کو مغفرت اور بڑا اجر نصیب ہوگا۔
ابو الاعلی مودودی اس عیب سے پاک اگر کوئی ہیں تو بس وہ لوگ جو صبر کرنے والے اور نیکو کار ہیں اور وہی ہیں جن کے لیے درگزر بھی ہے اور بڑا اجر بھی
احمد رضا خان مگر جنہوں نے صبر کیا اور اچھے کام کیے ان کے لیے بخشش اور بڑا ثواب ہے،
احمد علی مگر جو لوگ صابر ہیں اور نیکیاں کرتے ہیں ان کے لیے بخشش اوربڑا ثواب ہے
فتح جالندھری ہاں جنہوں نے صبر کیا اور عمل نیک کئے۔ یہی ہیں جن کے لیے بخشش اور اجرعظیم ہے
طاہر القادری سوائے ان لوگوں کے جنہوں نے صبر کیا اور نیک عمل کرتے رہے، (تو) ایسے لوگوں کے لئے مغفرت اور بڑا اجر ہے،
علامہ جوادی علاوہ ان لوگوں کے جو ایمان لائے ہیں اور انہوں نے نیک اعمال کئے ہیں کہ ان کے لئے مغفرت ہے اور بہت بڑا اجر بھی ہے
ایم جوناگڑھی سوائے ان کے جو صبر کرتے ہیں اور نیک کاموں میں لگے رہتے ہیں۔ انہی لوگوں کے لئے بخشش بھی ہے اور بہت بڑا نیک بدلہ بھی
حسین نجفی مگر ہاں جو لوگ صبر کرتے ہیں اور نیک عمل کرتے ہیں (وہ ایسے نہیں ہیں بلکہ) یہی وہ ہیں جن کے لئے بخشش ہے اور بہت بڑا اجر ہے۔
=========================================
M.Daryabadi: Not so are those who persevere and do righteous works. Those! theirs shall be forgivness and a great hire.
M.M.Pickthall: Save those who persevere and do good works. Theirs will be forgiveness and a great reward.
Saheeh International: Except for those who are patient and do righteous deeds; those will have forgiveness and great reward.
Shakir: Except those who are patient and do good, they shall have forgiveness and a great reward.
Yusuf Ali: Not so do those who show patience and constancy, and work righteousness; for them is forgiveness (of sins) and a great reward.
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
انسان کی فطرت
ایمان اور نیک اعمال کی تشریح کہ ہر قسم کے حالات میں اللہ کی رضا کے ساتھ رہنا