Chapter No 12-پارہ نمبر    ‹             Hud-11 سورت ھود         ›Ayah No-100 ایت نمبر
| ذٰلِكَ مِنْ اَنْۢبَآءِ الْقُرٰى نَقُصُّهٗ عَلَیْكَ مِنْهَا قَآئِمٌ وَّ حَصِیْدٌ |
| آسان اُردو | یہ (خبریں)بستیوں کی خبروں سے ہیں ہم اُن(خبروں) کو آپؐ پر بیان کرتے ہیں ان (بستیوں) میں سے کچھ کھڑی ہیں اور( کچھ) کٹ چکی ہیں |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | یہ ان بستیوں کے کچھ حالات ہیں جو ہم تمہیں سنا رہے ہیں۔ ان میں سے کچھ (بستیاں) وہ ہیں جو ابھی اپنی جگہ کھڑی ہیں، اور کچھ کٹی ہوئی فصل (کی طرح بےنشان) بن چکی ہیں۔ |
| ابو الاعلی مودودی | یہ چند بستیوں کی سرگزشت ہے جو ہم تمہیں سنا رہے ہیں ان میں سے بعض اب بھی کھڑی ہیں اور بعض کی فصل کٹ چکی ہے |
| احمد رضا خان | یہ بستیوں کی خبریں ہیں کہ ہم تمہیں سناتے ہیں ان میں کوئی کھڑی ہے اور کوئی کٹ گئی |
| احمد علی | یہ بستیوں کے تھوڑے سے حالات ہیں کہ تجھے سنا رہے ہیں ان میں سے کچھ تو اب تک باقی ہیں اورکچھ اجڑی پڑی ہیں |
| فتح جالندھری | یہ (پرانی) بستیوں کے تھوڑے سے حالات ہیں جو ہم تم سے بیان کرتے ہیں۔ ان میں سے بعض تو باقی ہیں اور بعض کا تہس نہس ہوگیا |
| طاہر القادری | (اے رسولِ معظم!) یہ (ان) بستیوں کے کچھ حالات ہیں جو ہم آپ کو سنا رہے ہیں ان میں سے کچھ برقرار ہیں اور (کچھ) نیست و نابود ہوگئیں، |
| علامہ جوادی | یہ چند بستیوں کی خبریں ہیں جو ہم آپ سے بیان کررہے ہیں -ان میں سے بعض باقی رہ گئی ہیں اور بعض کٹ پٹ کر برابر ہو گئی ہیں |
| ایم جوناگڑھی | بستیوں کی یہ بعض خبریں جنہیں ہم تیرے سامنے بیان فرما رہے ہیں ان میں سے بعض تو موجود ہیں اور بعض (کی فصلیں) کٹ گئی ہیں |
| حسین نجفی | اے رسول(ص) یہ ان بستیوں کی چند خبریں ہیں جو ہم آپ کے سامنے بیان کر رہے ہیں۔ ان (بستیوں) میں سے کچھ تو اب تک قائم ہیں اور بعض کی فصل کٹ چکی ہے (بالکل اجڑ گئی ہیں)۔ |
| M.Daryabadi: | That is from the stories of the Cities which We recount unto thee: of them some are standing and some mown down. |
| M.M.Pickthall: | That is (something) of the tidings of the townships (which were destroyed of old). We relate it unto thee (Muhammad). Some of them are standing and some (already) reaped. |
| Saheeh International: | That is from the news of the cities, which We relate to you; of them, some are [still] standing and some are [as] a harvest [mowed down]. |
| Shakir: | This is an account of (the fate of) the towns which We relate to you; of them are some that stand and (others) mown down. |
| Yusuf Ali: | These are some of the stories of communities which We relate unto thee: of them some are standing, and some have been mown down (by the sickle of time). |
آیت کے متعلق اہم نقاط
آیت کا پچھلی آیت یا آیات سے تسلسل ہے یعنی ایک عنوان یا بات ہے جو کہ تسلسل سے ہو رہی ہے
ان بستیوں کے قصے آپﷺ کو بتاے گے