اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 11-پارہ نمبر                    Jonah-10 سورت یونس               Ayah No-96 ایت نمبر

اِنَّ الَّذِیْنَ حَقَّتْ عَلَیْهِمْ كَلِمَتُ رَبِّكَ لَا یُؤْمِنُوْنَۙ
آسان اُردو بے شک! وہ لوگ جن پر آپؐ کے رب کے الفاظ ثابت ہو چکے ہیں،وہ ایمان نہیں لائیں گے؛
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی بیشک جن لوگوں کے بارے میں تمہارے رب کی بات طے ہوچکی ہے وہ ایمان نہیں لائیں گے۔
ابو الاعلی مودودی حقیقت یہ ہے کہ جن لوگوں پر تیرے رب کا قول راست آگیا ہے ان کے سامنے خواہ کوئی نشانی آ جائے
احمد رضا خان بیشک وہ جن پر تیرے رب کی بات ٹھیک پڑچکی ہے ایمان نہ لائیں گے،
احمد علی جن پر تیرے رب کی بات ثابت ہو چکی ہے وہ ایمان نہیں لائیں گے
فتح جالندھری جن لوگوں کے بارے میں خدا کا حکم (عذاب) قرار پاچکا ہے وہ ایمان نہیں لانے کے
طاہر القادری (اے حبیبِ مکرّم!) بیشک جن لوگوں پر آپ کے رب کا فرمان صادق آچکا ہے وہ ایمان نہیں لائیں گے،
علامہ جوادی بیشک جن لوگوں پر کلمئہ عذابِ الٰہی ثابت ہوچکا ہے وہ ہرگز ایمان لانے والے نہیں ہیں
ایم جوناگڑھی یقیناً جن لوگوں کے حق میں آپ کے رب کی بات ﺛابت ہوچکی ہے وه ایمان نہ ﻻئیں گے
حسین نجفی بے شک وہ لوگ جن پر آپ کے پروردگار کی بات ثابت ہو چکی ہے۔
=========================================
M.Daryabadi: Verily those on whom the word of thy Lord hath been justified shall not believe.
M.M.Pickthall: Lo! those for whom the word of thy Lord (concerning sinners) hath effect will not believe,
Saheeh International: Indeed, those upon whom the word of your Lord has come into effect will not believe,
Shakir: Surely those against whom the word of your Lord has proved true will not believe,
Yusuf Ali: Those against whom the word of thy Lord hath been verified would not believe-
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

آیت کا پچھلی آیت یا آیات سے تسلسل ہے یعنی ایک عنوان یا بات ہے جو کہ تسلسل سے ہو رہی ہے
قران کے بارے میں سخت وارننگ