اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 11-پارہ نمبر                    Jonah-10 سورت یونس               Ayah No-91 ایت نمبر

آٰلْئٰنَ وَ قَدْ عَصَیْتَ قَبْلُ وَ كُنْتَ مِنَ الْمُفْسِدِیْنَ
آسان اُردو کیا ! اب (ایمان لاتا ہے) ! اور واقعی اس پہلے تو تُو نے (اے فرعون) نافرمانی کی ہوئی تھی اور فساد یوں سے تھا؟
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی (جواب دیا گیا کہ) اب ایمان لاتا ہے ؟ حالانکہ اس سے پہلے نافرمانی کرتا رہا، اور مسلسل فساد ہی مچاتا رہا۔
ابو الاعلی مودودی (جواب دیا گیا) “اب ایمان لاتا ہے! حالانکہ اِس سے پہلے تک تو نافرمانی کرتا رہا اور فساد برپا کرنے والوں میں سے تھا
احمد رضا خان کیا اب اور پہلے سے نافرمان رہا اور تو فسادی تھا
احمد علی اب یہ کہتا ہے اورتو اس سے پہلے نافرمانی کرتا رہا اور مفسدوں میں داخل رہا
فتح جالندھری (جواب ملا کہ) اب (ایمان لاتا ہے) حالانکہ تو پہلے نافرمانی کرتا رہا اور مفسد بنا رہا
طاہر القادری (جواب دیا گیا کہ) اب (ایمان لاتا ہے)؟ حالانکہ تو پہلے (مسلسل) نافرمانی کرتا رہا ہے اور تو فساد بپا کرنے والوں میں سے تھا،
علامہ جوادی تو آواز آئی .... کہ اب جب کہ تو پہلے نافرمانی کرچکا ہے اور تیرا شمار مفسدوں میں ہوچکا ہے
ایم جوناگڑھی (جواب دیا گیا کہ) اب ایمان ﻻتا ہے؟ اور پہلے سرکشی کرتا رہا اور مفسدوں میں داخل رہا
حسین نجفی (اس سے کہا گیا) اب؟ (ایمان لاتا ہے؟) حالانکہ اس سے پہلے تو مسلسل نافرمانی کرتا رہا ہے اور تو فسادیوں میں سے ایک (بڑا) مفسد تھا۔
=========================================
M.Daryabadi: Now indeed! whereas thou hast rebelled afore, and wast of the corrupters.
M.M.Pickthall: What! Now! When hitherto thou hast rebelled and been of the wrong-doers?
Saheeh International: Now? And you had disobeyed [Him] before and were of the corrupters?
Shakir: What! now! and indeed you disobeyed before and you were of the mischief-makers.
Yusuf Ali: (It was said to him): "Ah now!- But a little while before, wast thou in rebellion!- and thou didst mischief (and violence)!
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

آیت کا پچھلی آیت یا آیات سے تسلسل ہے یعنی ایک عنوان یا بات ہے جو کہ تسلسل سے ہو رہی ہے
قوم موسی ؑ، فرعون اور اس کے سردار
تاریخی ایت ہے
فرعون کا ڈوبنا اور غرق ہونا