اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 11-پارہ نمبر                    Jonah-10 سورت یونس               Ayah No-89 ایت نمبر

قَالَ قَدْ اُجِیْبَتْ دَّعْوَتُكُمَا فَاسْتَقِیْمَا وَ لَا تَتَّبِعٰٓنِّ سَبِیْلَ الَّذِیْنَ لَا یَعْلَمُوْنَ
آسان اُردو اُس (اللہ) نے کہا: یقیناَ تمہاری دعا قبول کر لی ہےچنانچہ تم دونوں سیدھے (راستے پر)رہنا، اور اُن لوگوں کے راستے کی پیروی نہ کرنا جو کچھ نہیں جانتے ہیں
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی اللہ نے فرمایا : تمہاری دعا قبول کرلی گئی ہے۔ اب تم دونوں ثابت قدم رہو، وار ان لوگوں کے پیچھے ہرگز نہ چلنا جو حقیقت سے ناواقف ہیں۔
ابو الاعلی مودودی اللہ تعالیٰ نے جواب میں فرمایا “تم دونوں کی دعا قبول کی گئی ثابت قدم رہو اور اُن لوگوں کے طریقے کی ہرگز پیروی نہ کرو جو علم نہیں رکھتے"
احمد رضا خان فرمایا تم دونوں کی دعا قبول ہوئی تو ثابت قدم رہو اور نادانوں کی راہ نہ چلو
احمد علی فرمایا تمہاری دعا قبول ہو چکی سو تم دونوں ثابت قدم رہو اوربے عقلوں کی راہ پر مت چلو
فتح جالندھری خدا نے فرمایا کہ تمہاری دعا قبول کرلی گئی تو تم ثابت قدم رہنا اور بےعقلوں کے رستے نہ چلنا
طاہر القادری ارشاد ہوا: بیشک تم دونوں کی دعا قبول کرلی گئی، سو تم دونوں ثابت قدم رہنا اور ایسے لوگوں کے راستہ کی پیروی نہ کرنا جو علم نہیں رکھتے،
علامہ جوادی پروردگار نے فرمایا کہ تم دونوں کی دعا قبول کرلی گئی تو اب اپنے راستے پر قائم رہنا اور جاہلوں کے راستے کا اتباع نہ کرنا
ایم جوناگڑھی حق تعالیٰ نے فرمایا کہ تم دونوں کی دعا قبول کرلی گئی، سو تم ﺛابت قدم رہو اور ان لوگوں کی راه نہ چلنا جن کو علم نہیں
حسین نجفی اللہ تعالیٰ نے فرمایا تم دونوں کی دعا قبول کر لی گئی ہے سو تم ثابت قدم رہو۔ اور ان لوگوں کی پیروی نہ کرو۔ جو (حق و حقیقت کا) علم نہیں رکھتے۔
=========================================
M.Daryabadi: Allah said: surely the petition of you twain is accepted, so keep straight on, and follow not the path of those who know not.
M.M.Pickthall: He said: Your prayer is heard. Do ye twain keep to the straight path, and follow not the road of those who have no knowledge.
Saheeh International: [Allah] said, "Your supplication has been answered." So remain on a right course and follow not the way of those who do not know."
Shakir: He said: The prayer of you both has indeed been accepted, therefore continue in the right way and do not follow the path of those who do not know.
Yusuf Ali: Allah said: "Accepted is your prayer (O Moses and Aaron)! So stand ye straight, and follow not the path of those who know not."
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

آیت کا پچھلی آیت یا آیات سے تسلسل ہے یعنی ایک عنوان یا بات ہے جو کہ تسلسل سے ہو رہی ہے
قوم موسی ؑ، فرعون اور اس کے سردار
تاریخی ایت ہے
موسیؐ کی بد دعا فرعون کے بارے میں
اور قبولیت