اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 11-پارہ نمبر                    Jonah-10 سورت یونس               Ayah No-56 ایت نمبر

هُوَ يُحۡىٖ وَيُمِيۡتُ وَاِلَيۡهِ تُرۡجَعُوۡنَ
آسان اُردو وہی زندگی اور موت دیتا ہے، اور اُسی کی طرف تم (جاندار) لوٹائے جاﺅ گے
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی وہی زندہ کرتا ہے اور وہی موت دیتا ہے، اور اسی کے پاس تم سب کو لوٹایا جائے گا۔
ابو الاعلی مودودی وہی زندگی بخشتا ہے اور وہی موت دیتا ہے اور اسی کی طرف تم سب کو پلٹنا ہے
احمد رضا خان وہ جِلاتا اور مارتا ہے اور اسی کی طرف پھرو گے،
احمد علی وہی زندہ کرتا ہے اور مارتا ہے اور اسی کی طرف پھر کر جاؤ گے
فتح جالندھری وہی جان بخشتا اور (وہی) موت دیتا ہے اور تم لوگ اسی کی طرف لوٹ کر جاؤ گے
طاہر القادری وہی جِلاتا اور مارتا ہے اور تم اسی کی طرف پلٹائے جاؤ گے،
علامہ جوادی وہی خدا حیات و موت کا دینے والا ہے اور اسی کی طرف تم سب کو پلٹا کر لے جایا جائے گا
ایم جوناگڑھی وہی جان ڈالتا ہے وہی جان نکالتا ہے اور تم سب اسی کے پاس ﻻئے جاؤ گے
حسین نجفی وہی زندگی دیتا ہے اور وہی موت دیتا ہے اور اسی کی طرف تم لوٹائے جاؤگے۔
=========================================
M.Daryabadi: He giveth life and causeth to die, and unto Him ye shall be returned.
M.M.Pickthall: He quickeneth and giveth death, and unto Him ye will be returned.
Saheeh International: He gives life and causes death, and to Him you will be returned
Shakir: He gives life and causes death, and to Him you shall be brought back.
Yusuf Ali: It is He Who giveth life and who taketh it, and to Him shall ye all be brought back.
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

آیت کا پچھلی آیت یا آیات سے تسلسل ہے یعنی ایک عنوان یا بات ہے جو کہ تسلسل سے ہو رہی ہے
واضح ایت۔
ذکر الہی