اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 11-پارہ نمبر                    Jonah-10 سورت یونس               Ayah No-48 ایت نمبر

وَيَقُوۡلُوۡنَ مَتٰى هٰذَا الۡوَعۡدُ اِنۡ كُنۡتُمۡ صٰدِقِيۡنَ
آسان اُردو اور وہ (لوگ)کہتے ہیں: کہ اگر تم سچے ہو ،تو یہ (جزا و سزا کا) وعدہ کب( پورا )ہو گا؟
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی اور یہ (کافر) لوگ (مسلمانوں سے مذاق اڑانے کے لیے) کہتے ہیں کہ : اگر تم سچے ہو تو (اللہ کی طرف سے عذاب کا) یہ وعدہ کب پورا ہوگا ؟
ابو الاعلی مودودی کہتے ہیں اگر تمہاری یہ دھمکی سچّی ہے تو آخر یہ کب پُوری ہو گی؟
احمد رضا خان اور کہتے ہیں یہ وعدہ کب آئے گا اگر تم سچے ہو
احمد علی اور کہتے ہیں یہ وعدہ کب ہے اگر تم سچے ہو
فتح جالندھری اور یہ کہتے ہیں کہ اگر تم سچے ہو تو (جس عذاب کا) یہ وعدہ (ہے وہ آئے گا) کب؟
طاہر القادری اور وہ (طعنہ زنی کے طور پر) کہتے ہیں کہ یہ وعدۂ (عذاب) کب (پورا) ہوگا (مسلمانو! بتاؤ) اگر تم سچے ہو،
علامہ جوادی یہ لوگ کہتے ہیں کہ اگر آپ سّچے ہیں تو یہ وعدہ عذاب کب پورا ہوگا
ایم جوناگڑھی اور یہ لوگ کہتے ہیں کہ یہ وعده کب ہوگا؟ اگر تم سچے ہو
حسین نجفی اور یہ لوگ کہتے ہیں کہ اگر تم سچے ہو تو پھر بتاؤ (عذابِ الٰہی کا) وہ وعدہ کب پورا ہوگا؟
=========================================
M.Daryabadi: And they say: when cometh this promise, if ye say sooth?
M.M.Pickthall: And they say: When will this promise be fulfilled, if ye are truthful?
Saheeh International: And they say, "When is [the fulfillment of] this promise, if you should be truthful?"
Shakir: And they say: When will this threat come about, if you are truthful?
Yusuf Ali: They say: "When will this promise come to pass,- if ye speak the truth?"
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

آیت کا پچھلی آیت یا آیات سے تسلسل ہے یعنی ایک عنوان یا بات ہے جو کہ تسلسل سے ہو رہی ہے
قیامت کے دن حساب وکتاب
لوگوں کا اس پر شک کرنا