Chapter No 11-پارہ نمبر    ‹                 Jonah-10 سورت یونس               ›Ayah No-14 ایت نمبر
| ثُمَّ جَعَلْنٰكُمْ خَلٰٓئِفَ فِی الْاَرْضِ مِنْۢ بَعْدِهِمْ لِنَنْظُرَ كَیْفَ تَعْمَلُوْنَ |
| آسان اُردو | پھر ہم نے ان (پہلی نسلوں کی ہلاکت )کے بعد تمہیں(موجودہ لوگوں کو) زمین میں نائب بنایا، تاکہ ہم دیکھ (جان) سکیں کہ تم کیسے اعمال کرتے ہو |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | پھر ہم نے ان کے بعد زمین میں تم کو جانشین بنایا ہے تاکہ یہ دیکھیں کہ تم کیسے عمل کرتے ہو ؟ |
| ابو الاعلی مودودی | اب ان کے بعد ہم نے تم کو زمین میں ان کی جگہ دی ہے تاکہ دیکھیں تم کیسے عمل کرتے ہو |
| احمد رضا خان | پھر ہم نے ان کے بعد تمہیں زمین میں جانشین کیا کہ دیکھیں تم کیسے کام کرتے ہو |
| احمد علی | پھر ہم نے تمہیں ان کے بعد زمین میں نائب بنایا تاکہ دیکھیں تم کیا کرتے ہو |
| فتح جالندھری | پھر ہم نے ان کے بعد تم لوگوں کو ملک میں خلیفہ بنایا تاکہ دیکھیں تم کیسے کام کرتے ہو |
| طاہر القادری | پھر ہم نے ان کے بعد تمہیں زمین میں (ان کا) جانشین بنایا تاکہ ہم دیکھیں کہ (اب) تم کیسے عمل کرتے ہو، |
| علامہ جوادی | اس کے بعد ہم نے تم کو روئے زمین پر ان کا جانشین بنادیا تاکہ دیکھیں کہ اب تم کیسے اعمال کرتے ہو |
| ایم جوناگڑھی | پھر ان کے بعد ہم نے دنیا میں بجائے ان کے تم کو جانشین کیا تاکہ ہم دیکھ لیں کہ تم کس طرح کام کرتے ہو |
| حسین نجفی | پھر ہم نے ان (نسلوں) کے بعد تمہیں روئے زمین پر ان کا جانشین بنایا تاکہ ہم دیکھیں کہ تم کیسے کام کرتے ہو؟ |
| M.Daryabadi: | Then We appointed you as successors in the land after them, that We might see how ye would work. |
| M.M.Pickthall: | Then We appointed you viceroys in the earth after them, that We might see how ye behave. |
| Saheeh International: | Then We made you successors in the land after them so that We may observe how you will do. |
| Shakir: | Then We made you successors in the land after them so that We may see how you act. |
| Yusuf Ali: | Then We made you heirs in the land after them, to see how ye would behave! |
آیت کے متعلق اہم نقاط
منفرد یا الگ آیت: ایک الگ بات یا موضوع کے بارے میں ہے
واضح ایت
٭چنانچہ یہ زمین پر اللہ باری تعالی کا بنایا ہوا ایک نظام ہے کہ بعد کے لوگوں کو پہلے والے لوگوں کے انجام سے آگاہ کر دیا جاتا ہے