Chapter No 11-پارہ نمبر    ‹            Jonah-10 سورت یونس               ›Ayah No-103 ایت نمبر
| ثُمَّ نُنَجِّیْ رُسُلَنَا وَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا كَذٰلِكَ١ۚ حَقًّا عَلَیْنَا نُنْجِ الْمُؤْمِنِیْنَ۠ۧ |
| آسان اُردو | پھر ہم اپنے رسولوں کو اور اُن(لوگوں) کو جو ایمان والے ہیں، اسطرح بچا لیں گے (جیسے ہم نے پہلے وقتوں میں کیا تھا) مومنین کو بچا لینا ہم (اللہ) پر فرض ہے |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | پھر (جب عذاب آتا ہے تو) ہم اپنے پیغمبروں کو اور جو لوگ ایمان لے آتے ہیں ان کو نجات دے دیتے ہیں، اسی طرح ہم نے یہ بات اپنے ذمے لے رکھی ہے کہ ہم تمام (دوسرے) مومنوں کو بھی نجات دیں۔ |
| ابو الاعلی مودودی | پھر (جب ایسا وقت آتا ہے تو) ہم اپنے رسولوں کو اور اُن لوگوں کو بچا لیا کرتے ہیں جو ایمان لائے ہوں ہمارا یہی طریقہ ہے ہم پر یہ حق ہے کہ مومنوں کو بچا لیں |
| احمد رضا خان | پھر ہم اپنے رسولوں اور ایمان والوں کو نجات دیں گے بات یہی ہے ہمارے ذمہ کرم پر حق ہے مسلمانوں کو نجات دینا، |
| احمد علی | پھر ہم اپنے رسولوں اوران لوگوں کو جو ایمان لاتے ہیں بچا لیتے ہیں اسی طرح ہمارا ذمہ ہے کہ ایمان والوں کوبچا لیں |
| فتح جالندھری | اور ہم اپنے پیغمبروں کو اور مومنوں کو نجات دیتے رہے ہیں۔ اسی طرح ہمارا ذمہ ہے کہ مسلمانوں کو نجات دیں |
| طاہر القادری | پھر ہم اپنے رسولوں کو بچا لیتے ہیں اور ان لوگوں کو بھی جو اس طرح ایمان لے آتے ہیں، (یہ بات) ہمارے ذمۂ کرم پر ہے کہ ہم ایمان والوں کو بچا لیں، |
| علامہ جوادی | اس کے بعد ہم اپنے رسولوں اور ایمان والوں کو نجات دیتے ہیں اور یہ ہمارے اوپر ایک حق ہے کہ ہم صاحبان هایمان کو نجات دلائیں |
| ایم جوناگڑھی | پھر ہم اپنے پیغمبروں کو اور ایمان والوں کو بچالیتے تھے، اسی طرح ہمارے ذمہ ہے کہ ہم ایمان والوں کو نجات دیا کرتے ہیں |
| حسین نجفی | پھر (جب ایسے دن آتے ہیں) تو ہم اپنے رسولوں کو اور ایمان لانے والوں کو نجات دے دیتے ہیں اسی طرح ہمارے ذمہ حق ہے کہ ہم اہلِ ایمان کو نجات دیا کریں۔ |
| M.Daryabadi: | Thereafter We delivered Our apostles and those who believed. Even so, as incumbent upon us, We deliver the believers. |
| M.M.Pickthall: | Then shall We save Our messengers and the believers, in like manner (as of old). It is incumbent upon Us to save believers. |
| Saheeh International: | Then We will save our messengers and those who have believed. Thus, it is an obligation upon Us that We save the believers |
| Shakir: | Then We deliver Our apostles and those who believe-- even so (now), it is binding on Us (that) We deliver the believers. |
| Yusuf Ali: | In the end We deliver Our messengers and those who believe: Thus is it fitting on Our part that We should deliver those who believe! |
آیت کے متعلق اہم نقاط
آیت کا پچھلی آیت یا آیات سے تسلسل ہے یعنی ایک عنوان یا بات ہے جو کہ تسلسل سے ہو رہی ہے
ایمان نہ لانے والے لوگ
سنت الہی