اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 11-پارہ نمبر                   Jonah-10 سورت یونس Ayah No-1-ایت نمبر


بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اللہ کے نام سے جو رحمان (اور) رحیم ہے
الٓرٰ١۫ تِلْكَ اٰیٰتُ الْكِتٰبِ الْحَكِیْمِ
آسان اُردو الف۔لام،را۔ یہ دانائی (حکمت) والی کتاب کی آیات ہیں۔
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی الر۔ یہ اس کتاب کی آیتیں ہیں جو حکمت سے بھری ہوئی ہے۔
ابو الاعلی مودودی ا ل ر، یہ اُس کتاب کی آیات ہیں جو حکمت و دانش سے لبریز ہے
احمد رضا خان یہ حکمت والی کتاب کی آیتیں ہیں،
احمد علی یہ حکمت والی کتا ب کی آیتیں ہیں
فتح جالندھری آلرا ۔ یہ بڑی دانائی کی کتاب کی آیتیں ہیں
طاہر القادری الف، لام، را (حقیقی معنی اﷲ اور رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہی بہتر جانتے ہیں)، یہ حکمت والی کتاب کی آیتیں ہیں،
علامہ جوادی الۤر -پُر از حکمت کتاب کی آیتیں ہیں
ایم جوناگڑھی الرٰ۔ یہ پرحکمت کتاب کی آیتیں ہیں
حسین نجفی الف، لام، را۔ یہ حکمت والی کتاب کی آیتیں ہیں۔
=========================================
M.Daryabadi: Alif-Lam-Ra. These are the verses of the Wise Book.
M.M.Pickthall: Alif. Lam. Ra. These are verses of the Wise Scripture.
Saheeh International: Alif, Lam, Ra. These are the verses of the wise Book
Shakir: Alif Lam Ra. These are the verses of the wise Book.
Yusuf Ali: A. L. R. These are the ayats of the Book of Wisdom.
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

سورت کی ابتداء
الرا جیسے الفاظ متاشبہ الفاظ ہیں
کتاب الحکیم قران کا نام