Chapter No 8-پارہ نمبر    ‹       The Heights-7 سورت الاعراف ›Ayah No-21 ایت نمبر
| وَ قَاسَمَهُمَاۤ اِنِّیْ لَكُمَا لَمِنَ النّٰصِحِیْنَۙ |
| آسان اُردو | اور اُس (شیطان) نے اُن دونوں سے قسمیں کھائیں (کہ) بے شک! میں تمہارے لئے اچھائی چاہنے والوں میں سے ہوں |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اور ان کے سامنے وہ قسمیں کھا گیا کہ یقین جانو میں تمہارے خیر خواہوں میں سے ہوں۔ |
| ابو الاعلی مودودی | اور اس نے قسم کھا کر ان سے کہا کہ میں تمہارا سچا خیر خواہ ہوں |
| احمد رضا خان | اور ان سے قسم کھائی کہ میں تم دونوں کا خیر خواہ ہوں، |
| احمد علی | اور ان کے روبرو قسم کھائی کہ البتہ میں تمہارا خیرا خواہ ہوں |
| فتح جالندھری | اور ان سے قسم کھا کر کہا میں تو تمہارا خیر خواہ ہوں |
| طاہر القادری | اور ان دونوں سے قَسم کھا کر کہا کہ بیشک میں تمہارے خیرخواہوں میں سے ہوں، |
| علامہ جوادی | اور دونوں سے قسم کھائی کہ میں تمہیں نصیحت کرنے والوں میں ہوں |
| ایم جوناگڑھی | اور ان دونوں کے روبرو قسم کھالی کہ یقین جانیئے میں تم دونوں کا خیر خواه ہوں |
| حسین نجفی | اور اس نے دونوں سے قسم کھائی کہ میں تمہارے سچے خیرخواہوں میں سے ہوں۔ |
| M.Daryabadi: | And he sware unto them both: verily I am unto you of your good counsellors. |
| M.M.Pickthall: | And he swore unto them (saying): Lo! I am a sincere adviser unto you. |
| Saheeh International: | And he swore [by Allah] to them, "Indeed, I am to you from among the sincere advisors." |
| Shakir: | And he swore to them both: Most surely I am a sincere adviser to you. |
| Yusuf Ali: | And he swore to them both, that he was their sincere adviser. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
آیت کا پچھلی آیت یا آیات سے تسلسل ہے یعنی ایک عنوان یا بات ہے جو کہ تسلسل سے ہو رہی ہے
آدم ؑ اور بیوی کو جنت میں رہنے کا حکم
اور ابلیس کی چالوں کا ایک جال
ابلیس کی قسمیں