Chapter No 7-پارہ نمبر    ‹                  The Cattle-6 سورت الانعام ›Ayah No-55 ایت نمبر
وَ كَذٰلِكَ نُفَصِّلُ الْاٰیٰتِ وَ لِتَسْتَبِیْنَ سَبِیْلُ الْمُجْرِمِیْنَ |
آسان اُردو | اوراسطرح سے ہم آیات کو تفصیل سے بیان کرتے ہیں اور تاکہ مجرمین (گناہ گاروں) کا رستہ صاف ظاہر جائے |
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
ایم تقی عثمانی | اور ہم اسی طرح نشانیاں تفصیل کے ساتھ بیان کرتے ہیں (تاکہ سیدھا راستہ بھی واضح ہوجائے) اور تاکہ مجرموں کا راستہ بھی کھل کر سامنے آجائے |
ابو الاعلی مودودی | اور اس طرح ہم اپنی نشانیاں کھول کھول کر پیش کرتے ہیں تاکہ مجرموں کی راہ بالکل نمایاں ہو جائے |
احمد رضا خان | اور اسی طرح ہم آیتوں کو مفصل بیان فرماتے ہیں اور اس لیے کہ مجرموں کا راستہ ظاہر ہوجائے |
احمد علی | اور اسی طرح ہم آیتوں کو تفصیل سے بیان کرتے ہیں اور تاکہ گنہگاروں کا راستہ واضح ہو جائے |
فتح جالندھری | اور اس طرح ہم اپنی آیتیں کھول کھول کر بیان کرتے ہیں (تاکہ تم لوگ ان پر عمل کرو) اور اس لئے کہ گنہگاروں کا رستہ ظاہر ہوجائے |
طاہر القادری | اور اسی طرح ہم آیتوں کو تفصیلاً بیان کرتے ہیں اور (یہ) اس لئے کہ مجرموں کا راستہ (سب پر) ظاہر ہوجائے، |
علامہ جوادی | اور ہم اسی طرح اپنی نشانیوں کو تفصیل کے ساتھ بیان کرتے ہیں تاکہ مجرمین کا راستہ ان پر واضح ہوجائے |
ایم جوناگڑھی | اسی طرح ہم آیات کی تفصیل کرتے رہتے ہیں اور تاکہ مجرمین کا طریقہ ﻇاہر ہوجائے |
حسین نجفی | اور اسی طرح ہم اپنی آیتوں کو تفصیل کے ساتھ بیان کرتے ہیں تاکہ مجرموں کا راستہ بالکل واضح ہو جائے۔ |
M.Daryabadi: | And Thus We expound revelations so that the way of the culprits may be shown up. |
M.M.Pickthall: | Thus do We expound the revelations that the way of the unrighteous may be manifest. |
Saheeh International: | And thus do We detail the verses, and [thus] the way of the criminals will become evident. |
Shakir: | And thus do We make distinct the communications and so that the way of the guilty may become clear. |
Yusuf Ali: | Thus do We explain the signs in detail: that the way of the sinners may be shown up. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
اللہ اپنی ایات کو تفصیل سے بیان کرتا ہے