Home-ویب پیج

Chapter No 6-پارہ نمبر          The Table Spread-5 سورت المائدہ Ayah No-40 ایت نمبر

اَلَمْ تَعْلَمْ اَنَّ اللّٰهَ لَهٗ مُلْكُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ١ؕ یُعَذِّبُ مَنْ یَّشَآءُ وَ یَغْفِرُ لِمَنْ یَّشَآءُ١ؕ وَ اللّٰهُ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ
آسان اُردو کیا تم نہیں جانتے کہ بے شک اللہ ، اُسی کی آسمانوں اور زمین کی بادشاہی ہے؟ وہ جس کو چاہتا ہے عذاب دے اور وہ جس کو چاہے معاف کر دے اور اللہ سب چیزوں پر طاقت رکھتا ہے
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی کیا تم نہیں جانتے کہ آسمانوں اور زمین کی حکمرانی صرف اللہ کے پاس موجود ہے ؟ وہ جس کو چاہے عذاب دے، اور جس کو چاہے بخش دے، اور اللہ ہر چیز پر پوری قدرت رکھتا ہے۔
ابو الاعلی مودودی کیا تم جانتے نہیں ہو کہ اللہ زمین اور آسمانوں کی سلطنت کا مالک ہے؟ جسے چاہے سزا دے اور جسے چاہے معاف کر دے، وہ ہر چیز کا اختیار رکھتا ہے
احمد رضا خان کیا تجھے معلوم نہیں کہ اللہ کے لئے ہے آسمانوں اور زمین کی بادشاہی، سزا دیتا ہے جسے چاہے اور بخشتا ہے جسے چاہے، اور اللہ سب کچھ کرسکتا ہے،
احمد علی کیا تجھے معلوم نہیں کہ آسمانوں اور زمین کی سلطنت الله ہی کے واسطے ہے وہ جسے چاہے عذاب دے اور جسے چاہے بخش دے اور الله سب چیزوں پر قادر ہے
فتح جالندھری کیا تم کو معلوم نہیں کہ آسمانوں اور زمین میں خدا ہی کی سلطنت ہے؟ جس کو چاہے عذاب کرے اور جسے چاہے بخش دے اور خدا ہر چیز پر قادر ہے
طاہر القادری (اے انسان!) کیا تو نہیں جانتا کہ آسمانوں اور زمین کی (ساری) بادشاہت اﷲ ہی کے لئے ہے، وہ جسے چاہتا ہے عذاب دیتا ہے اور جسے چاہتا ہے بخش دیتا ہے، اور اللہ ہر چیز پر خوب قدرت رکھتا ہے،
علامہ جوادی کیا تم کو نہیں معلوم کہ زمین و آسمان کا ملک صرف خدا ہی کے لئے ہے وہ جس پر چاہتا ہے عذاب کرتا ہے اور جس کو چاہتا ہے بخش دیتا ہے اور اللہ ہر شے پر قادر و مختار ہے
ایم جوناگڑھی کیا تجھے معلوم نہیں کہ اللہ تعالیٰ ہی کے لئے زمین و آسمان کی بادشاہت ہے؟ جسے چاہے سزا دے اور جسے چاہے معاف کردے، اللہ تعالیٰ ہر چیز پر قادر ہے
حسین نجفی کیا تم نہیں جانتے کہ اللہ کے لئے آسمانوں اور زمین کی حکومت ہے۔ جسے چاہتا ہے، سزا دیتا ہے، اور جسے چاہتا ہے بخش دیتا ہے۔ اور اللہ ہر چیز پر پوری قدرت رکھتا ہے۔
=========================================
M.Daryabadi: Knowest thou not that Allah! - verily His is the dominion of the heavens and the earth; He chastiseth whomsoever He will and forgiveth whomsoever He will; and Allah is over everything Potent.
M.M.Pickthall: Knowest thou not that unto Allah belongeth the Sovereignty of the heavens and the earth? He punisheth whom He will, and forgiveth whom He will. Allah is Able to do all things.
Saheeh International: Do you not know that to Allah belongs the dominion of the heavens and the earth? He punishes whom He wills and forgives whom He wills, and Allah is over all things competent.
Shakir: Do you not know that Allah-- His is the kingdom of the heavens and the earth; He chastises whom He pleases; and forgives whom He pleases and Allah has power over all things.
Yusuf Ali: Knowest thou not that to Allah (alone) belongeth the dominion of the heavens and the earth? He punisheth whom He pleaseth, and He forgiveth whom He pleaseth: and Allah hath power over all things.
======================================
 

آیت کے متعلق اہم نقاط

ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے جو چور کی سزا کے متعلق ہے
یہ اللہ کی اتھارٹی ہے کہ وہ کس کو پخش دے اور کس کو سزا دے