Chapter No 26-پارہ نمبر    ‹              Muhammad-47 سورت محمدﷺ ›Ayah No-11 ایت نمبر
| ذٰلِكَ بِاَنَّ اللّٰهَ مَوْلَى الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ اَنَّ الْكٰفِرِیْنَ لَا مَوْلٰى لَهُمْ |
| آسان اُردو | وہ اس لیے کہ اللہ مولا ہے ان لوگوں کا جو ایمان لاتے ہیں اور کہ کافرین ان کے لیے کوئی مولا نہیں |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | یہ اس لیے کہ اللہ ان لوگوں کا رکھوالا ہے جو ایمان لائیں اور کافروں کا کوئی رکھوالا نہیں ہے۔ |
| ابو الاعلی مودودی | یہ اس لیے کہ ایمان لانے والوں کا حامی و ناصر اللہ ہے اور کافروں کا حامی و ناصر کوئی نہیں |
| احمد رضا خان | یہ اس لیے کہ مسلمانوں کا مولیٰ اللہ ہے اور کافروں کا کوئی مولیٰ نہیں، |
| احمد علی | یہ اس لیے کہ اللهان کا حامی ہے جو ایمان لائے اور کفار کا کوئی بھی حامی نہیں |
| فتح جالندھری | یہ اس لئے کہ جو مومن ہیں ان کا خدا کارساز ہے اور کافروں کا کوئی کارساز نہیں |
| طاہر القادری | یہ اس وجہ سے ہے کہ اﷲ ان لوگوں کا ولی و مددگار ہے جو ایمان لائے ہیں اور بیشک کافروں کے لئے کوئی ولی و مددگار نہیں ہے، |
| علامہ جوادی | یہ سب اس لئے ہے کہ اللہ صاحبانِ ایمان کا مولا اور سرپرست ہے اور کافروں کا کوئی پرسانِ حال نہیں ہے |
| ایم جوناگڑھی | وه اس لئے کہ ایمان والوں کا کارساز خود اللہ تعالیٰ ہے اور اس لئے کہ کافروں کا کوئی کارساز نہیں |
| حسین نجفی | یہ اس لئے ہے کہ اللہ اہلِ ایمان کا سرپرست ہے اور جو کافر ہیں ان کا کوئی سرپرست اور کارساز نہیں ہے۔ |
| M.Daryabadi: | That is because Allah is the patron of those who believe, and because the infidels! no patron is theirs. |
| M.M.Pickthall: | That is because Allah is patron of those who believe, and because the disbelievers have no patron. |
| Saheeh International: | That is because Allah is the protector of those who have believed and because the disbelievers have no protector. |
| Shakir: | That is because Allah is the Protector of those who believe, and because the unbelievers shall have no protector for them. |
| Yusuf Ali: | That is because Allah is the Protector of those who believe, but those who reject Allah have no protector. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
کافرین کے بارے میں