Chapter No 25-پارہ نمبر    ‹              Crouching-45 سورت الجاثیہ ›Ayah No-36 ایت نمبر
| فَلِلّٰهِ الْحَمْدُ رَبِّ السَّمٰوٰتِ وَ رَبِّ الْاَرْضِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ |
| آسان اُردو | پھر تعریف اللہ ہی کی ہے، آسمانوں کا رب اور زمین کا رب ہے،تمام مخلوق کا رب ہے |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | غرض تعریف تمام تر اللہ کی ہے جو سارے آسمانوں کا بھی مالک ہے، زمین کا بھی مالک، اور تمام جہانوں کا بھی مالک۔ |
| ابو الاعلی مودودی | پس تعریف اللہ ہی کے لیے ہے جو زمین اور آسمانوں کا مالک اور سارے جہان والوں کا پروردگار ہے |
| احمد رضا خان | تو اللہ ہی کے لیے سب خوبیاں ہیں آسمانوں کا رب اور زمین کا رب اور سارے جہاں کا رب، |
| احمد علی | پس سب تعریف الله ہی کے لیے ہے جو آسمانوں کا رب اور زمین کا رب سارے جہانوں کا رب ہے |
| فتح جالندھری | پس خدا ہی کو ہر طرح کی تعریف (سزاوار) ہے جو آسمانوں کا مالک اور زمین کا مالک اور تمام جہان کا پروردگار ہے |
| طاہر القادری | پس اللہ ہی کے لئے ساری تعریفیں ہیں جو آسمانوں کا رب ہے اور زمین کا مالک ہے، سب جہانوں کا پروردگار (بھی) ہے، |
| علامہ جوادی | ساری حمد اسی خدا کے لئے ہے جو آسمان و زمین اور تمام عالمین کا پروردگار اور مالک ہے |
| ایم جوناگڑھی | پس اللہ کی تعریف ہے جو آسمانوں اور زمین اور تمام جہان کا پالنہار ہے |
| حسین نجفی | ہر قِسم کی تعریف اللہ کیلئے ہے جو آسمانوں اور زمین کا بلکہ سارے جہانوں کا پروردگار ہے۔ |
| M.Daryabadi: | All praise, then, Unto Allah, Lord of the heavens and Lord of the earth, Lord of the worlds. |
| M.M.Pickthall: | Then praise be to Allah, Lord of the heavens and Lord of the earth, the Lord of the Worlds. |
| Saheeh International: | Then, to Allah belongs [all] praise - Lord of the heavens and Lord of the earth, Lord of the worlds. |
| Shakir: | Therefore to Allah is due (all) praise, the Lord of the heavens and the Lord of the earth, the Lord of the worlds. |
| Yusuf Ali: | Then Praise be to Allah, Lord of the heavens and Lord of the earth,- Lord and Cherisher of all the Worlds! |
آیت کے متعلق اہم نقاط
منفرد ایت