Chapter No 5-پارہ نمبر    ‹           Women-4 سورت النساء ›Ayah No-50 ایت نمبر
| اُنْظُرْ كَیْفَ یَفْتَرُوْنَ عَلَى اللّٰهِ الْكَذِبَ١ؕ وَ كَفٰى بِهٖۤ اِثْمًا مُّبِیْنًا۠ |
| آسان اُردو | دیکھیں، کسطرح وہ (یعنی خودکو اپنے خیال میں پاکیزہ سمجھنے والے ) اللہ پر جھوٹ گھڑتے ہیں! اور اس (چیز) سے ہی ایک واضح گناہ کافی ہے |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | دیکھو یہ لوگ اللہ پر کیسے کیسے جھوٹے بہتان باندھتے ہیں وہ کھلا گناہ ہونے کے لیے یہی بات کافی ہے۔ |
| ابو الاعلی مودودی | دیکھو تو سہی، یہ اللہ پر بھی جھوٹے افترا گھڑنے سے نہیں چوکتے اور ان کے صریحاً گناہ گا ر ہونے کے لیے یہی ایک گناہ کافی ہے |
| احمد رضا خان | دیکھو کیسا اللہ پر جھوٹ باندھا رہے ہیں اور یہ کافی ہے صریح گناہ، |
| احمد علی | دیکھو یہ لوگ الله پر کیسا جھوٹ باندھتے ہیں یہی ایک صریح گنا ہ کافی ہے |
| فتح جالندھری | دیکھو یہ خدا پر کیسا جھوٹ (طوفان) باندھتے ہیں اور یہی گناہ صریح کافی ہے |
| طاہر القادری | آپ دیکھئے وہ اللہ پر کیسے جھوٹا بہتان باندھتے ہیں، اور (ان کے عذاب کے لئے) یہی کھلا گناہ کافی ہے، |
| علامہ جوادی | دیکھو تو انہوں نے کس طرح خدا پر کھّلم کّھلا الزام لگایا ہے اور یہی ان کے کھّلم کّھلا گناہ کے لئے کافی ہے |
| ایم جوناگڑھی | دیکھو یہ لوگ اللہ تعالیٰ پر کس طرح جھوٹ باندھتے ہیں اور یہ (حرکت) صریح گناه ہونے کے لئے کافی ہے |
| حسین نجفی | دیکھو کہ یہ کس طرح خدا پر جھوٹی تہمت لگاتے ہیں۔ اور ان کے گنہگار ہونے کے لیے یہی کھلا ہوا گناہ کافی ہے۔ |
| M.Daryabadi: | Behold how they fabricate a lie against Allah! and sufficeth that as a manifest sin. |
| M.M.Pickthall: | See, how they invent lies about Allah! That of itself is flagrant sin. |
| Saheeh International: | Look how they invent about Allah untruth, and sufficient is that as a manifest sin. |
| Shakir: | See how they forge the lie against Allah, and this is sufficient as a manifest sin. |
| Yusuf Ali: | Behold! how they invent a lie against Allah! but that by itself is a manifest sin! |
آیت کے متعلق اہم نقاط
اس ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے