Chapter No 4-پارہ نمبر   ‹  The Family of Imran-3 سورت آلِ عمران ›Ayah No-141 ایت نمبر
| وَ لِیُمَحِّصَ اللّٰهُ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ یَمْحَقَ الْكٰفِرِیْنَ |
| آسان اُردو | اور تاکہ اللہ مضبوط کر دے جو ایمان لائے ہیں اور کافرین کو معذور(تباہ)کردے |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اور مقصد یہ (بھی) تھا کہ اللہ ایمان والوں کو میل کچیل سے نکھار کر رکھ دے اور کافروں کو ملیامیٹ کر ڈالے۔ |
| ابو الاعلی مودودی | اور وہ اس آزمائش کے ذریعہ سے مومنوں کو الگ چھانٹ کر کافروں کی سرکوبی کر دینا چاہتا تھا |
| احمد رضا خان | اور اس لئے کہ اللہ مسلمانوں کا نکھار کردے اور کافروں کو مٹادے |
| احمد علی | اور یہ بھی مقصود تھا کہ خدا ایمان والوں کو خالص (مومن) بنا دے اور کافروں کو نابود کر دے |
| فتح جالندھری | اور یہ اس لئے (بھی) ہے کہ اللہ ایمان والوں کو (مزید) نکھار دے (یعنی پاک و صاف کر دے) اور کافروں کو مٹا دے، |
| طاہر القادری | اور خدا صاحبان هایمان کو چھانٹ کر الگ کرنا چاہتا تھا اور کافروں کو مٹا دینا چاہتا تھا |
| علامہ جوادی | اور خدا صاحبان هایمان کو چھانٹ کر الگ کرنا چاہتا تھا اور کافروں کو مٹا دینا چاہتا تھا |
| ایم جوناگڑھی | (یہ وجہ بھی تھی) کہ اللہ تعالیٰ ایمان والوں کو بالکل الگ کر دے اور کافروں کو مٹا دے |
| حسین نجفی | نیز اللہ اس (ابتلا و آزمائش) سے یہ چاہتا تھا کہ خالص اہل ایمان کو چھانٹ کر الگ کر دے اور کافروں کو رفتہ رفتہ مٹا دے۔ |
| M.Daryabadi: | And that Allah may purge those who believe and destroy the infidels. |
| M.M.Pickthall: | And that Allah may prove those who believe, and may blight the disbelievers. |
| Saheeh International: | And that Allah may purify the believers [through trials] and destroy the disbelievers. |
| Shakir: | And that He may purge those who believe and deprive the unbelievers of blessings. |
| Yusuf Ali: | Allah's object also is to purge those that are true in Faith and to deprive of blessing Those that resist Faith. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
یہ ایت اب جڑی ہوئی ہے ایت نمبر 121سے جہاں سے جنگ احد کا بیان شروع ہوا
خطاب اہل ایمان کو ہے