Chapter No 11-پارہ نمبر    ‹                 Jonah-10 سورت یونس               ›Ayah No-44 ایت نمبر
| اِنَّ اللّٰهَ لَا يَظۡلِمُ النَّاسَ شَيۡــًٔا وَّلٰـكِنَّ النَّاسَ اَنۡفُسَهُمۡ يَظۡلِمُوۡنَ |
| آسان اُردو | بے شک! اللہ انسانوں(لوگوں) سے کسی چیز کا ظلم نہیں کرتا؛ لیکن انسان( لوگ خود نافرمان ہو کر) اپنی جانوں سے ظلم کرتے ہیں |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | حقیقت یہ ہے کہ اللہ لوگوں پر ذرا بھی ظلم نہیں کرتا، لیکن انسان ہیں جو خود اپنی جانوں پر ظلم کرتے ہیں۔ |
| ابو الاعلی مودودی | حقیقت یہ ہے کہ اللہ لوگوں پر ظلم نہیں کرتا، لوگ خود ہی اپنے اُوپر ظلم کرتے ہیں |
| احمد رضا خان | بیشک اللہ لوگوں پر کچھ ظلم نہیں کرتا ہاں لوگ ہی اپنی جانوں پر ظلم کرتے ہیں |
| احمد علی | بے شک الله لوگوں پر ذرہ ظلم نہیں کرتا لیکن لوگ ہی اپنے آپ پر ظلم کرتے ہیں |
| فتح جالندھری | خدا تو لوگوں پر کچھ ظلم نہیں کرتا لیکن لوگ ہی اپنے آپ پر ظلم کرتے ہیں |
| طاہر القادری | بیشک اللہ لوگوں پر ذرّہ برابر ظلم نہیں کرتا لیکن لوگ (خود ہی) اپنی جانوں پر ظلم کرتے ہیں، |
| علامہ جوادی | اللہ انسانوں پر ذرّہ برابر ظلم نہیں کرتا ہے بلکہ انسان خود ہی اپنے اوپر ظلم کیا کرتے ہیں |
| ایم جوناگڑھی | یہ یقینی بات ہے کہ اللہ لوگوں پر کچھ ﻇلم نہیں کرتا لیکن لوگ خود ہی اپنی جانوں پر ﻇلم کرتے ہیں |
| حسین نجفی | یقینا اللہ لوگوں پر ذرہ برابر بھی ظلم نہیں کرتا۔ مگر لوگ خود اپنے اوپر ظلم کرتے ہیں۔ |
| M.Daryabadi: | Verily Allah wrongeth not mankind in aught but mankind wrong themselves. |
| M.M.Pickthall: | Lo! Allah wrongeth not mankind in aught; but mankind wrong themselves. |
| Saheeh International: | Indeed, Allah does not wrong the people at all, but it is the people who are wronging themselves. |
| Shakir: | Surely Allah does not do any injustice to men, but men are unjust to themselves. |
| Yusuf Ali: | Verily Allah will not deal unjustly with man in aught: It is man that wrongs his own soul. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
منفرد یا الگ آیت: ایک الگ بات یا موضوع کے بارے میں ہے
سبحان اللہ
لوگ اپنے کیے ہوے کی سزا پاتے ہیں