اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 1-پارہ نمبر                The Opening سورت الفاتحہ-1 Ayah No-5 ایت نمبر

اِيَّاكَ نَعۡبُدُ وَاِيَّاكَ نَسۡتَعِيۡنُؕ‏
آسان اُردو تیری (صرف)ہم عبادت کرتے ہیں؛ اور تجھ سے ہم مدد مانگتے ہیں
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی (اے اللہ) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھی سے مدد مانگتے ہیں
ابو الاعلی مودودی ہم تجھی کو پوجیں اور تجھی سے مدد چاہیں
احمد رضا خان ہم تجھی کو پوجیں اور تجھی سے مدد چاہیں
احمد علی ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں
فتح جالندھری (اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں
طاہر القادری (اے اللہ!) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور ہم تجھ ہی سے مدد چاہتے ہیں
علامہ جوادی پروردگار! ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں ا ور تجھی سے مدد چاہتے ہیں
ایم جوناگڑھی ہم صرف تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور صرف تجھ ہی سے مدد چاہتے ہیں
حسین نجفی (اے اللہ!) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں۔
M.Daryabadi: Thee alone do we worship and of Thee alone do we seek help,
M.M.Pickthall: Thee (alone) we worship; Thee (alone) we ask for help.
Saheeh International: It is You we worship and You we ask for help.
Shakir: Thee do we serve and Thee do we beseech for help.
Yusuf Ali: Thee do we worship, and Thine aid we seek.
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

آیت کا پچھلی آیت یا آیات سے تسلسل ہے
علمی ایت: ایک ایسی ایت جس میں کوئی حکم نہیں، صرف انسان کے علم کے لیے ہے۔ یہ ایت نہ محکم ہے نہ متاشبہ ہے
ایک مومن کا اپنی دعا میں یہ اعتراف ہے کہ عبادت بھی اللہ کی اور مدد بھی اُسی سے مانگنی ہے