اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 1-پارہ نمبر                The Opening سورت الفاتحہ-1 Ayah No-2 ایت نمبر

اَلۡحَمۡدُ لِلّٰهِ رَبِّ الۡعٰلَمِيۡنَۙ‏
آسان اُردو تعریف اللہ کے لیے ہے، (جوتمام) جہانوں(مخلوق) کا رب(پالنے والا) ہے
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی تمام تعریفیں اللہ کی ہیں جو تمام جہانوں کا پروردگار ہے
ابو الاعلی مودودی تعریف اللہ ہی کے لیے ہے جو تمام کائنات کا رب ہے
احمد رضا خان سب خوبیاں اللہ کو جو مالک سارے جہان والوں کا
احمد علی سب تعریفیں الله کے لیے ہیں جو سب جہانوں کا پالنے والا ہے
فتح جالندھری سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
طاہر القادری سب تعریفیں اللہ ہی کے لئے ہیں جو تمام جہانوں کی پرورش فرمانے والا ہے
علامہ جوادی ساری تعریف اللہ کے لئے ہے جو عالمین کا پالنے والا ہے
ایم جوناگڑھی سب تعریف اللہ تعالیٰ کے لئے ہے جو تمام جہانوں کا پالنے والا ہے
حسین نجفی ہر قسم کی تعریف اس اللہ کے لیے جو سب جہانوں کا پروردگار ہے۔

======================================
M.Daryabadi: All praise unto Allah, the Lord of all the worlds.
M.M.Pickthall: Praise be to Allah, Lord of the Worlds,
Saheeh International: [All] praise is [due] to Allah, Lord of the worlds -
Shakir: All praise is due to Allah, the Lord of the Worlds
Yusuf Ali: Praise be to Allah, the Cherisher and Sustainer of the worlds;
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

منفرد یا الگ آیت:جس کا پچھلی ایت یا آیات سے کوئی تسلسل نہیں۔ ایک الگ بات یا موضوع کے بارے میں ہے
علمی ایت: ایک ایسی ایت جس میں کوئی حکم نہیں، صرف انسان کے علم کے لیے ہے۔ یہ ایت نہ محکم ہے نہ متاشبہ ہے
عالمین میں کائنات کی سب چیزیں آ جاتی ہیں
رب عالمین کےتصور سے تعریف اللہ باری تعالی کی ہے